امریکی میڈیا کا اعتراف: تل ابیب پر حالیہ ڈرون حملہ مزاحمتی محور کی پیشرفت کا غماز ہے

تہران (ارنا) نیویارک ٹائمز نے جمعہ کی صبح تل ابیب پر یمنی مسلح افواج کے ڈرون حملے کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں عسکری ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ڈرون حملہ فوجی اور میزائل ٹیکنالوجی کی تعمیر و استعمال میں مزاحمتی محور کی اہم پیشرفت کا غماز ہے۔

 نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب پر حملے میں استعمال ہونے والا ڈرون صماد 3 کا مختلف ورژن ہے۔

اس اخبار نے مزید لکھا کہ ڈرون کو ڈیفنس سسٹم سے بچانے کے لیے گہرے رنگ میں پینٹ کیا گیا تھا، اور صماد 3 سے بڑے فیول ٹینک اور انجن سے لیس تھا، جس کی وجہ سے وہ تل ابیب تک پرواز کرپایا۔

آخر میں، نیویارک ٹائمز نے یہ سوال کیا کہ آیا زیرِ بحث ڈرون کیموفلاج ڈرونز کی ایک نئی مثال ہے؟

1 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .